1 جنوری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ دشمنوں کا نصب العین یہ ہے کہ ایران اعلی ثقافت اور اتحاد کے ساتھ ترقی نہ کرسکے۔

ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج ہرمزگان فولاد کارخانے کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ ایرانی ماہرین جس میدان میں بھی قدم رکھتے ہیں دنیا کے سامنے نیا اور فخریہ کارنامہ پیش کرنے کی توانائي رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا اہم ترین ھدف ایران کو آباد کرنا ہے اور ساری توجہ ، افکار اور ہمت ایران کو ترقی دلانے پر موکوز کردی جائے۔ صدر جناب احمدی نژاد نےکہاکہ آج ایران تیزی سے ترقی کررہا ہے ۔

یاد رہےکہ ہرمزگان فولاد کارخانہ لوہے کا نہایت پیشرفتہ اور جدید ترین ٹکنالوجی کا حامل کارخانہ ہے، اس کارخانے میں ایسے سافٹ وئیر سے کام لیاجاتا ہے جو کسی اور جگہ نہیں پائے جاتے۔ یہ کارخانہ ایران کے جنوب میں صوبہ ہرمزگان کے صدر مقام بندر عباس میں واقع ہے۔

اس کارخانے میں سالانہ ایک اعشاریہ پانچ ٹن فولاد کی اینٹیں تیار ہوں گي جبکہ اس کی گنجائش سالانہ تین ملین ٹن خام فولاد تیار کرنا ہے۔
........

/169